خاران: معدنیات لےجانے والی گاڑی پر حملہ

337

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد نے کرومائیٹ سے لوڈ ٹرک کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے افطاری سے قبل سی پیک روڑ تنک کراس کے قریب کرومائیٹ لے جانے والے ٹرک پر فائرنگ کی ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، فائرنگ سے ٹرک کے شیشے و دیگر حصوں کو نقصان پہنچا۔

حملے کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز فورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں اس طرح نوعیت کے پیش آتے رہے ہیں، جہاں معدنیات لےجانے والی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔