خاران: جبری لاپتہ شاہ فہد بازیاب

307

خاران سے جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

بلوچستان کے ضلع خاران سے 16 مارچ 2022 کو جبری لاپتہ شاہ فہد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

شاہ فہد کو  بابو محلہ خاران سے سی ٹی ڈی نے جبری لاپتہ کیا تھا۔

خیال رہے اس سے قبل شاہ فہد کو ان کے بڑے بھائی غلام فرید کے ساتھ 26 اگست 2016 کو جبری لاپتہ کیا گیا تھا، شاہ فہد کی عمر اس وقت محض پندرہ سال تھی، اسے کچھ دنوں بعد انہیں چھوڑ دیا گیا اور بڑے بھائی کو تین سال تک جبری لاپتہ کرنے کے بعد چھوڑا گیا تھا۔

شاہ فہد کی جبری گمشدگی کے دوران لواحقین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ہراساں کیا جا رہا ہے کہ آپ لوگ آواز نا اٹھائیں، پولیس ایف آئی آر اور لاپتہ افراد پہ قائم کمیشن کو دیے گئے رپورٹس میں سی ٹی ڈی کو نامزد نا کریں بلکہ نامعلوم افراد لکھ دیں۔