خاران اور دکی میں فورسز پر حملے، ہلاکتوں کی تصدیق

558
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے دکی اور خاران میں پاکستان فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جن میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے گذشتہ شب ایف سی اہلکار پر فائرنگ کھول دی، جس کے نتیجے ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے اہلکار شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک عصمت، لانس نائیک مالک قیول اور سپاہی شہزاد شامل ہیں۔

ایس ایچ او پولیس دکی کے مطابق واقعہ کے بعد زخمی اور ہلاک اہلکاروں کو دکی سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا تاہم اسپتال میں زخمی اور اہلکاروں طبی امداد دینے کے لئے منع کیا گیا۔

دوسری جانب خاران سے اطلاعات ہیں کہ خاران کے علاقے پتکن میں ریخمی پُل پر قائم ایف سی چیک پوسٹ کو گذشتہ روز مغرب کے وقت نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا کہ حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ ناہی ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔