حب: نوجوان نے خودکشی کرلی

180

بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم نے صنعتی شہر حب چوکی میں گلے میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

حب کے رہائشی ہوٹل میں قیام پذیر جھاؤ ضلع آواران سے تعلق رکھنے والے عاصم نامی ایک نوجوان نے ہوٹل کے کمرے میں پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کرنے والا نوجوان بلوچستان یونیورسٹی کا طالب علم تھا تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشیوں کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے بلوچستان میں کام کرنے والے سیاسی و سماجی تنظیمیں ان واقعات کی ذمہ داری ریاستی دباؤ، بیروزگاری اور غیر یقینی مستقبل کو قرار دیتے ہیں-

بلوچستان میں فورسز کی جانب سے دباؤ، بلیک میلنگ اور دیگر طریقوں سے ہراساں کئے جانے کے بعد متعدد افراد کے خودکشیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات بھی زیادہ تر ان علاقوں میں رپورٹ ہوتے ہیں جہاں فوجی آپریشن اور جبری گمشدگیاں رپورٹ ہوتے ہیں۔