جبری لاپتہ بیٹے کی واپسی کی منتظر والدہ کی حالت تشویشناک

118

بیٹے کے انتظار اور غم میں والدہ دل کا دؤرہ پڑنے سے اسپتال منتقل-

بلوچستان کے علاقے نوشکی سے گذشتہ دس سالوں سے جبری لاپتہ نصیب اللہ بادینی کی والدہ کو گذشتہ رات دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انھیں شدید علیل حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے-

اس حوالے سے انکے قریبی ذرائع نے بتایا کہ نصیب اللہ کے والدہ بیٹے کو یاد کرکے روتے ہوئے دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

نصیب اللہ کی لواحقین کے مطابق والدہ گذشتہ دس سالوں سے بیٹے کی جبری گمشدگی کے باعث شدید ذہنی اذیت کا شکار تھیں جس کے باعث انھیں اسپتال جانا پڑا ہے-

انہوں نے کہا کہ نصیب اللہ کے بعد والدہ کی حالت مزید بگڑتی رہی جس میں کوئی سدھار نہیں آیا ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نصیب اللہ کو منظرعام پر لاکر انکے لواحقین بلخصوص والدہ کی اذیت کو ختم کریں۔