تربت: پاکستانی فورسز کا فدائی ایوب عظیم کے گھر چھاپہ ، لواحقین پر تشدد

489

تربت کے علاقے جوسک میں پاکستانی فورسز نے فدائی ایوب عظیم کے گھر پر چھاپہ مار کر لواحقین کو تشدد کا بنایا ہے۔

علاقے مکینوں کے مطابق فورسز نے بڑی تعداد میں گھروں کا گھیراؤ کرتے ہوئے اس دوران خواتین اور بچوں پر تشدد بھی کیا گیا ہے۔ جبکہ گھر کے تمام موبائل فون اپنے ساتھ لے گئے ۔

فورسز نے لواحقین کو دھمکی دی ہے کہ فدائی ایوب عظیم کے سالہ کو فورسز کیمپ میں پیش کیا جائے بصورت دیگر لواحقین کے خلاف کاروائی کی جائے گئی ۔

یاد رہے اس سے قبل بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستانی فوج نے بی ایل اے مجید برگیڈ گوادر حملے کے کمانڈر شوکت حکیم گنگو کے والد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔ بعد ازں حکیم گنگو کے والد کو ایک ہفتے بعد رہا کردیا گیا