تربت: پاکستانی فورسز نے نواز سرور کو جبری لاپتہ کردیا

114

تربت کے علاقے جوسک میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے فدائی ایوب عظیم کے چچا عزیر شمبے کے گھر پر چھاپہ مار کر عزیر شمبے کے ساتھ ایک اور نوجوان نواز سرور کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے ۔

اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق یہ دوسری مرتبہ ہے کہ پاکستانی فورسز ہمارے گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے لاپتہ کئے گئے عزیز شمبے اور نواز سرور کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔