تربت: فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ ، لواحقین کا دھرنا

108

بلوچستان کے علاقے تربت سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت دودا ولد لعل بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

لواحقین نے دودا کی جبری گمشدگی کے خلاف آج تربت شہید فدا چوک پر دھرنا دے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ گذشتہ شام کو تربت کے علاقے میری سے دو گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے جبری گمشدگی کی شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل فورسز نے 15 دسمبر 2023 کو دودا کے بھائی بجار کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا اس وقت دودا گھر میں موجود نہیں تھا تو فورسز نے کہا کہ دودا کو پیشی کے لئے لائیں تب دونوں کو چھوڑ دیں گے۔ بعدازاں دودا کو پیش کیا تفتیش کے دونوں بھائیوں کو چھوڑ دیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق دودا کی دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے۔