تربت: جبری لاپتہ ڈاکٹر مشتاق بازیاب ہوگئے

212

ڈاکٹر مشتاق ولد صوالی کو جمعہ کی شب گئے رہا کردیا گیا، انہیں بدھ کی رات ہوشاپ میں پاکستانی فورسز نے گھر سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔

ان کی بازیابی کے لیے فیملی اور اہل علاقہ نے بدھ کو ہوشاپ میں سی پیک شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کی روانی بند کردی تھی۔

تاہم ضلع انتظامیہ کے ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر تربت کی سربراہی میں وہاں جاکر مزاکرات کے ذریعے احتجاج ختم کرایا تھا اور ڈاکٹر کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی تھی ۔