تربت: ایک شخص کی لاش برآمد

239

بلوچستان کے ضلع تربت سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے کلاتک ڈبک میں ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

علااقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے انہیں گذشتہ شب فائرنگ کرکے لاش ڈبک میں پھینک دی ہے۔ تاہم مقامی لوگ اسے شناخت نہیں کرپائے۔

ذرائع کے مطابق مقتول کے پاس شناختی کارڈ یا دیگر کوئی شناختی علامت نہیں ملے ہیں اس کے جیب سے 600 روپے موجود ہیں جب کہ لاش کے قریب گاڑی کی ٹائر کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔