تربت:سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر جمیل عمر لاپتہ

250

اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے تربت سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر اور متحرک سماجی کارکن جمیل عمر کو آج شام 6 بجے کولواہ سے تربت آتے ہوئے بلور کے قریب اغوا کرلیا۔

جمیل عمر اپنے ایک دوست ثنا بلوچ کے ہمراہ دو دن قبل کولواہ گئے تھے اور آج جمعرات کی شام واپس آرہے تھے۔

ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور اس کے بعد دونوں کو جبری لاپتہ کیا گیا ،