بی این ایم جرمنی چیپٹر کا پانچواں جنرل باڈی اجلاس، نئی کابینہ تشکیل

346

بلوچ نیشنل موومنٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی جرمنی چیپٹر کا پانچواں جنرل باڈی اجلاس 20 اپریل 2024 کو ہینوور میں منعقد ہوا جس میں بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹرنسیم بلوچ نے بطور مہمان خصوصی حصہ لیا۔ مرکزی کمیٹی کے رکن اور بی این ایم کے ادارہ انسانی حقوق پانک کے کوارڈینیٹر حاتم بلوچ ، مرکزی کمیٹی اراکین حاجی نصیر اور ھمل بھی بطور مہمانان خصوصی مذکورہ تقریب میں موجود تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریب کا آغاز بلوچ قومی ترانے سے ہوا۔ ازاں بعد بی این ایم جرمنی چیپٹر کے سابق صدر اصغر علی نے بطور صدر اپنا آخری خطاب کیا، اس کے بعد حاجی نصیر اور حاتم بلوچ ممبران سے مخاطب ہوئے۔

بی این ایم جرمنی چیپٹر کے سیکرٹری جنرل جبار بلوچ نے جنری باڈی کے سامنے سیکرٹری رپورٹ پیش کی۔جس پر کابینہ کی کارکردگی پر سوالات، جوابات اور تنقیدی نشست ہوئی۔

دوسرے سیشن کا آغاز ڈاکٹر نسیم بلوچ کے خطاب سے ہوا، جس میں انھوں نے بلوچ قومی جدوجہد پر بین الاقوامی اور علاقائی سیاست کے اثرات پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ نے پاکستانی فضائیہ کے حملے میں شہید ہونے والے سنگت دوستا محمود اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ آزاد بلوچستان کے لیے قربانیاں دینے والے تمام بلوچ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈاکٹر نسیم بلوچ کے خطاب کے بعد، الیکشن کمیٹی کے اراکین- حاجی نصیر، حاتم بلوچ، اور ھمل بلوچ- نے سابق کابینہ کو باضابطہ طور پر تحلیل کرتے ہوئے نئی کابینہ کے لیے انتخابی عمل کا آغاز کیا۔

بی این ایم جرمنی چیپٹر کے نومنتخب عہدیداران میں شر حسن صدر، صفیہ منظور نائب صدر، جبار بلوچ جنرل سیکریٹری، شلی داد جوائنٹ سیکریٹری اور امجد مراد فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے۔

نو منتخب صدر شر حسن نے اپنے خطاب میں بی این ایم کے جرمنی چیپٹر کے سیاسی ایجنڈے کو برقرار رکھنے اور آگے بڑھانے کا عزم کیا۔

بی این ایم جرمنی چیپٹر کے سابق صدر اصغر علی نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور نئی کابینہ کو مبارکباد دی۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین نسیم بلوچ نے نئی کابینہ کے ارکان کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ بی این ایم جرمنی چیپٹر کے بانی واجہ غفار بلوچ کے قائم کردہ ورثے کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھائے گی۔