بی ایل اے نے نوشکی حملے کی ویڈیو شائع کردی

4134

بلوچ لبریشن آرمی نے نوشکی میں اپنی کارروائی کی ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیو بی ایل اے کے آفیشل میڈیا چینل “ہکل” کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔ تین منٹوں پر مشتمل ویڈیو میں جدید ہتھیاروں سے لیس بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کو دکھایا گیا ہے جو اپنے اہداف کی جانب سفر کررہے ہیں۔

ویڈیو میں نوشکی سلطان چڑھائی کے مقام پر قائم پُل پر سرمچاروں کو پہنچتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بعدازاں سرمچاروں کو مرکزی شاہراہ پر پوزیشن سنبھالے، گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے اور عام لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں پاکستانی فورسز کی پوسٹ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو مذکورہ مقام کے قریب واقع ہے۔ جبکہ آخر میں ویڈیو میں پرائمری اہداف کے طور پر دو بسوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ 

بلوچ لبریشن آرمی نے جمعے کے روز نوشکی میں آر سی ڈی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی چیکنگ کی اس دوران سرمچاروں نے 9 نو افراد کو شناخت کے بعد ہلاک کردیا بعدازاں مذکورہ افراد کی شناخت پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کے طور پر ہوئی۔

تاہم عینی شاہدین کے مطابق بسوں میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے دیگر چھ افراد کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا جبکہ اس دوران سرمچاروں نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کرنے سمیت پاکستان فوج کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا۔