بی ایل ایف نے گوادر حملے کی ویڈیو جاری کردی

6129

بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے میڈیا چینل “آشوب میڈیا” نے 31 مارچ 2024 کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فوج پر ہونے والے حملے کی ویڈیو شائع کردی۔

ویڈیو میں بی ایل ایف کے جنگجو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فورسز کے خلاف گھات لگا کر حملہ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

6 منٹ کی ویڈیو فوٹیج میں بی ایل ایف کے سرمچار مختلف اطراف سے پاکستانی فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ یہ حملہ ساہیجی پہاڑ کے قریب ہوا جو سی پیک کے مرکزی شہر گوادر سے 10.128 میل دور ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے بیان میں بتایا گیا کہ اس حملے میں سات پاکستانی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ تاہم پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے حملے میں دو فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق کی تاہم ویڈیو نے بی ایل ایف کے دعوؤں کو مزید توانائی بخشی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کی قیادت ممتاز بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کر رہے ہیں۔