بھاگ: طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

216

طوفانی بارشوں کے بعد دریائے ناڑی بھر گیا یونین کونسل پہوڑ پیر تیار غازی کلہوڑا فتوانی گہورانی مڈ عثمان و ملحقہ مختلف علاقوں کی تیار کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی زد میں آگئیں۔

کلہوڑا برادری لاکھوں روپے کی کٹی ہوئی چنے کی فصل کاایک بڑا ڈھیر سیلاب میں بہہ گیا جبکہ ملحقہ علاقوں میں کھیتوں کی تیار کھڑی فصل سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جس سے کاشتکاروں کو کروڑوں کے نقصانات ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

یونین کونسل جلال خان و مختلف علاقوں میں بارشوں سے کٹی ہوئی چنے کی فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں سیلابی پانی واپڈا گریڈ بھاگ میں داخل ہونے کی وجہ سے واپڈاگریڈ سے بھاگ شہر اور اس سے منسلک فیڈر سنی شوران گنداواہ بختیار آباد کو بارہ گھنٹوں سے بجلی کی معطل ہوگئی۔

پیر تیار غازی ندی نالہ پل کے پشتے بہنے اور سڑک کو شگاف لگنے سے دودن سے ہر قسم آمد و رفت معطل ہے بجلی کی بندش سے موبائل سروس بند ہوگئی جس سے عوام اور صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تمام کاروباری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے عوامی حلقوں نے سیلاب سے متاثرہ تحصیل بھاگ کو آفت زدہ قرار دیتے کی اپیل کی ہے۔