بلوچستان جبری گمشدگیاں :عوام عید کے روز سڑکوں پر

118

جبری گمشدگیوں کے خلاف لواحقین و شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے جبری گمشدگی کے خلاف ہر سال کے طرح اس سال بھی جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا-

بلوچ یکجہتی کمیٹی، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچستان کے تمام تر بڑے شہروں سمیت مختلف چھوٹے علاقوں میں آج احتجاجی مظاہرے کیئے جارہے ہیں۔

مظاہرین کے مطابق عید کے روز تمام عالم اسلام خوشی مناتی ہے وہیں دوسری جانب بلوچوں بطور قوم ایک اجتماعی ظلم کا شکار ہے جس کے لئے اجتماعی طور پر جمع ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں تاکہ ریاست اور دنیاء کو بتا سکیں کے ہم بلوچ قوم متحدہ ہیں اور ہر ظلم کے خلاف ملکر جہدو جہد کرینگے-

آج کے مظاہرے خضدار، حب، کوئٹہ، کراچی، تربت بارکھان، سبی، نال سمیت اسلام آباد وہ دیگر مختلف علاقوں میں منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب بلوچ سوشل ایکٹویسٹس بھی جبری گمشدگیوں کے خلاف آن لائین مہم چلا کر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں-