بلوچستان: آٹھ افراد جبری لاپتہ، ایک شخص بازیاب

238

بلوچستان کے علاقے مشکے اور تربت سے پاکستانی فورسز نے آٹھ افراد کو حراست میں لے کر بعدازاں لاپتہ کردیا ہے۔

تربت سے لاپتہ ہونے شخص کی شناخت محاذ ولد نذیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ جو تحصیل تمپ کے علاقے بالیچہ کا رہائشی ہے۔

مذکورہ نوجوان کو فورسز نے تربت سے ستائیس مارچ کو حراست میں لیا ہے جسکی تصدیق آج اہلخانہ نے کی ہے۔

دوسری جانب مشکے سے پاکستانی فوج نے گذشتہ دنوں آٹھ تاریخ کو رونجان سے سات افراد کو لاپتہ کردیا ہے جنکی شناخت امدا ولد خدابخش، محمد ولد خدابخش، صوال جان ولد محمد نور، فتح جان ولد محمد نور، محمد رضا ولد بہار، جاسم اور شمشاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ادھر خضدار سے اطلاعات ہیں صالح آباد خضدار کا رہائشی مزمل بلوچ ولد محمد افضل مینگل جنہیں 8 اپریل صبح 11 بجے خضدار شہر سے لاپتہ کیا گیا تھا، بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں جبری گمشدگی ایک سنگین مسئلہ ہے جس کے خلاف بلوچ دہائیوں سے سراپا احتجاج ہیں۔ جبکہ آج عید روز بھی بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔