براھوئی زبان کے معرف گلوکار جمعہ خان مستانہ انتقال کرگئے

276

خضدار سے تعلق رکھنے والے جمعہ خان مستانہ آج انتقال کرگئے ہیں –

بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے براھوئی زبان کے معرف لوک گلوکار کار جمعہ خان مستانہ انتقال کرگئے ہیں وہ کافی عرصے سے موذی مرض میں مبتلاء تھے جہاں آج وہ انتقال کرگئے-

جھلاوان کے جمعہ خان مستانہ کے نام سے مشہور انہوں نے اپنی زبان میں متعدد لوک گانے گائے اور انھیں ان گانوں سے کافی پزیرائی بھی ملی تھی-

انکی تدفین آج انکے آبائی علاقہ میں کی جائیگی۔