اورماڑہ: کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار ہلاک، چار زخمی

1013

بلوچستان کے ساحلی علاقے میں پاکستانی کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وے منیجی کے مقام پر پاکستان کوسٹ گارڈ کی گاڑی حادثے کی شکار ہوئی ہے۔

روڈ حادثے میں صوبیدار اسحاق ہلاک جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔