انڈیا: پنجاب کنگز نے بڑے ہدف کو عبور کرکے ریکارڈ اپنے نام کرلیا

120

انڈیا میں جاری کرکٹ لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز نے 261 کے ہدف کو عبور کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ٹی ٹونٹی گیم میں یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کسی ٹیم نے اتنی بڑی ہدف عبور کی ہے۔

ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کولکتہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 262 رنز بنائے۔

پنجاب کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 262 رنز کا ہدف 8 گیندوں قبل حاصل کرکے ریکارڈ بنا دیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے فل سالٹ نے 37 گیندوں پر 75 اور سنیل نارائن نے 32 گیندوں پر 71 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

261 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پنجاب کنگز کی جانب سے جونی بیئر اسٹو نے 48 گیندوں پر 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ان کا ساتھ دیاششانک سنگھ نے جو 28 گیندوں پر 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ آئی پی ایل میں راجستھان رائل کے پاس تھا جنہوں نے سال 2020 میں پنجاب کے سامنے 224 کا ہدف عبور کیا تھا۔

عالمی مقابلوں میں یہ اعزاز ساوتھ افریقہ کو حاصل ہے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے سامنے 258 کے بڑے ہدف کو حاصل کی ہے۔