افغانستان میں بچے بارودی سرنگ کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا جس سے نو بچے جاں بحق ہو گئے۔
یہ واقعہ افغانستان کے صوبہ غزنی کے مقام پر پیش آیا۔
صوبہ غزنی میں طالبان کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ حمید اللہ نثار نے طالبان کے زیر کنٹرول باختر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ صوبے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں نو بچے جانبحق ہوئے ہیں۔
صوبہ غزنی کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار 31 اپریل کی رات صوبہ غزنی کے ضلع گیرو میں پیش آیا۔
صوبہ غزنی میں مقامی حکام نے کہا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب بچوں کو بارودی سرنگ ملی اور وہ اس کے ساتھ کھیل رہے تھے۔