آواران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

207

بلوچستان کے ضلع آواران سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو پاکستانی فوج نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت آواران کے علاقے مالار کے رہائشی ظریف ولد گمشاد کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق انہیں 13 اپریل 2023 کو گیشکور میں فوجی کیمپطلب کیا گیا تھا اور بعد میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

خیال رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیاں ایک سنگین مسئلہ ہے روزانہ کی بنیاد پر جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ جبکہ بلوچ قوم پرست جبری گمشدگیوں کے خلاف طویل عرصے سے احتجاج بھی کرتے آرہے ہیں۔

بلوچستان کے نواحی علاقوں سے ایسے بھی رپورٹ موصول ہوتے ہیں جہاں فورسز کی جانب سے لوگوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر دو روز میں فوجی کیمپ آکر حاضری دیں، جبکہ کبھی کہیں جانا ہو تو پیشگی اطلاع بھی دینا پڑتا ہے۔

آواران اور گرد نواح میں اکثر ایسے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جہاں لوگوں کو فوجی کیمپ بلاکر بعدازاں لاپتہ کردیا گیا ہے۔