آواران: نائب رسالدار لیویز گولی چلنے سے ہلاک

273

نائب رسالدار لیویز فورس آواران برکت علی ساجدی ولد الٰہی بخش ساجدی ساکن پیراندر آواران گولی چلنے سے ہلاک ہوگئے۔

لیویز کے مطابق اتوار کے روز نائب رسالدار لیویز فورس آواران برکت علی ساجدی اپنے گاڑی میں اکیلے بیٹھے تھے کہ ان کی سرکاری کلاشنکوف سے مبینہ طور پر اتفاقیہ گولی چلی جو کہ ان کے سر پر لگی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے۔

لاش ڈی ایچ کیو اسپتال آواران پہنچائی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ مزید تحقیقات انتظامیہ کررہی ہے ۔