کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملہ

634

مسلح افراد نے بیک وقت پاکستان فوج کے قافلے میں شامل بکتر گاڑی اور مورچے کو حملوں میں نشانہ بنایا۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں آج مسلح افراد نے حملوں میں پاکستان فوج کی بکتر بند گاڑی اور مورچے کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح کولواہ کے علاقے مرستان میں پہلے سے مورچہ زن افراد نے پاکستان فوج کے قافلے میں شامل بکتر بند گاڑی کو راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ اسی وقت فورسز کے مورچے پر بھی حملہ کیا گیا۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح کولواہ میں بھی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جن کی جانب سے مختلف اوقات میں پاکستانی فوج کو حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔