کوئٹہ: واقعات میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، ایک زخمی

185

دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی جیو میں پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔

اہلکار کی شناخت علی بخش کے نام سے ہوئی، تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ انتظامیہ نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے مذید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بشیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ٹریفک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔