پسنی کوسٹ گارڈز رویے سے تنگ ٹرانسپورٹروں کا احتجاجی دھرنا

187

‎پسنی میں کوسٹ گارڈ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹرانسپورٹروں نے مکران کوسٹل ہائی وے بند کردی۔

پسنی میں ٹرانسپورٹروں نے پاکستان کوسٹ گارڈ کیخلاف کارواٹ زیرو پوائنٹ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا جس کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے مکران ٹو کراچی چلنے والے بسوں سے ڈیزل اتارنے کے کیخلاف ٹرانسپورٹروں نے احتجاجاً مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑیاں کھڑی کرکے کارواٹ کے مقام پر شاہراہ کو بلاک کردیا جس کے باعث ایم ایٹ شاہراہ اور مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے اور سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کراچی، تربت، گوادر، پسنی، اورماڑہ سمیت دیگر علاقوں کو آنے اور جانیوالی ٹریفک معطل، درجنوں مسافر پھنس گئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ نے ہر جگہ چوکی قائم کئے ہوئے ہیں جو بھتہ وصولی کرتے ہیں اسکے باجود ہمیشہ گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو مشکلات میں ڈالتے ہیں، ٹرانسپورٹرز کوسٹ گارڈ رویہ سے تنگ آچکے ہیں جس کے خلاف مجبور ہوکر احتجاج کررہے ہیں-

مظاہرین نے مزید کہا ہے کہ انتظامیہ ٹرانسپوٹروں کے ساتھ آئے روز پیش آنے والے واقعات کا فوری نوٹس لے بصورت ہم مرکزی شاہراہ بلاک کرکے اپنا احتجاج جاری رکھینگے-