پاکستان اور ایران نے مشترکہ طور پر گولڈ سمتڈ لائن پر آفیسران تعینات کردیے

424

پاکستان ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور ایران نے عسکریت پسندوں سے نمنٹے کے مشترکہ چیلنج کے خلاف ہاتھ ملا لیے۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ باہمی سیکیورٹی معاہدے پر کام جاری ہے، لائزون آفیسران کی تقرری پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان عسکریت پسندوں سے نمٹنے کےلیے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جا رہا ہے، دونوں ملکوں نے گولڈ سمتڈ لائن پر عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ کوششیں شروع کردیں۔

رواں ہفتے پاکستان اور ایران کے لائزون آفسران اپنا اپنا چارج سنبھالیں گے۔

پاکستانی لائزون افسر پاکستان فوج، ایرانی لائزون افسر پاسدران انقلاب اسلامی سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں افسران اپنی اپنی فوج میں کرنل رینک کے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے لائزون افسر زاہدان ایران میں تعینات ہوں گے جبکہ ایرانی آئی آر جی سی کے لائزون آفسر تربت بلوچستان میں تعینات ہوں گے۔ افسران کی تقرری کا فیصلہ ایرانی وزیر خارجہ کے 29 جنوری کے دورہ پاکستان میں کیا گیا تھا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے ممالک کے خلاف سرگرم مسلح تنظیموں پر پابندی زیر غور ہے۔ معاہدے میں انٹیلی جنس تبادلہ اور باہمی معاونت بھی شامل ہوگا۔