بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہے کہ سرمچاروں نے جمعہ 12 اپریل کو مشکے میں قابض دشمن فوج پر حملے میں دو اہلکار ہلاک کیے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ مشکے کے علاقے نلی کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر کیا گیا، جہاں سرمچاروں نے جدید و بھاری سے حملہ کیا۔ شدید حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے، اور بلوچستان کہ مکمل آزادی تک دشمن فوج اور اس کے تمام مفادات پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔