زامران اور اسپلنجی میں فوجی آپریشن

354

بلوچستان کے ضلع کیچ اور مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق زامران کے علاقے ڈھیلکک و گردنواح میں پاکستان فوج کی آپریشن، علی الصبح پاکستان فوج کے پیدل اہلکار علاقے میں داخل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اسپلنجی میں بھی فورسز کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق ناکہ بندی کرکے لوگوں کی تذلیل کی جارہی ہے۔

تاہم ابتک کسی قسم کی جانی نقصان کے اطلاعات سامنے نہیں آئے ہیں ، مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فورسز انکے جان مال اور مال موشیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں دور دارز علاقوں میں اکثر و بیشتر فوجی آپریشنوں میں مقامی آبادی کو نقصان پہنچا ہے اور ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔