خضدار جبری لاپتہ یونس مینگل بازیاب

125

گذشتہ دنوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا شخص بازیاب ہوگیا ہے-

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل 15 اپریل 2024 کو خضدار کے محلہ جعفرآباد سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والا نوجوان محمد یونس مینگل خیروعافیت سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا انکی بازیابی کی تصدیق انکے قریبی ذرائع نے کردی ہے-

ذرائع کے مطابق انھیں گذشتہ دنوں فورسز و سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے اس وقت حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جب وہ اپنی دکان میں موجود تھیں-

یونس مینگل اس سے قبل دو مرتبہ جبری گمشدگی کا نشانہ بن چکے ہیں یہ تیسری بار ہے کہ جبری گمشدگی کا نشانہ بننے کے بعد دو روز بعد آج بازیاب ہوگئے ہیں-