تمپ: پاکستانی فورسز نے اعتکاف میں بیھٹے شخص کو لاپتہ کردیا

726

ضلع کیچ کے تحصیل تمپ سے ایک شخص کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کل رات تمپ کے علاقے کوہاڈ میں پاکستانی فورسز نے جامع مسجد کو گھیرے میں لیکر اعتکاف میں بیٹھے انیس ولد سبزل کو جبری لاپتہ کر دیا۔

مقامی لوگوں نے واقعہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی ریاست کہلانے والا ملک حرکتیں یزید سے بھی کم نہیں مسجد اور اعتکاف سے کھبی سنا ہے کسی کو اُٹھا کر لاپتہ کیا جاتا یہ سب چیزیں صرف پاکستان میں ہوتی ہے۔

مقامی لوگوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ انیس ولد سبزل کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے ۔