بولان: پاکستان فوج کی گاڑی پر دھماکا، ہلاکتوں کی اطلاعات

665

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان فوج کی گاڑی کو مارگٹ کے علاقے انڈس میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں فورسز کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ان کی گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی متحرک ہے۔ تنظیم کی جانب سے ماضی میں پاکستان فوج کو شدید نوعیت کے حملوں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

اس حملے کی ذمہ دادی تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔