ھفت دسمبر موومنٹ و بلوچ توار کے دیرینہ ساتھی کاکا حیدر بزدار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ بلوچ راج

237

بلوچ راج کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کاکا بزدار کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاکا بزدار نے ڈیرہ جات و کوہ سلیمان میں ہمیشہ بلوچ قوم کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ ڈیرہ غازیخان کے عوام بہادر، نڈر اور قوم دوست شخصیت سے محروم ہوگئے اور بلوچ سیاست میں انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کاکا بزدار نے بی ایس او، بلوچ توار اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کی اور ہمیشہ بلوچ قوم کے تاریخی و جغرافیائی حدود کے لیے آواز بلند کی۔ راجن پور، ڈیرہ غازیخان اور تونسہ کو بلوچستان میں شامل کرنے لیے وہ ہمیشہ سرگرم رہے۔

بلوچ راج کے ترجمان نے آخر میں کاکا بزدار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ راج کاکا بزدار کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور بلوچ راج عہد کرتی ہے کہ کاکا بزدار کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔