گوادر :پاکستانی فورسز کا گھر پر چھاپہ، دو افراد جبری لاپتہ

186

پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے کلانچ میں گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے گھر کی تلاشی لی اور لوگوں کو زدوکوب کیا اس دؤران فورسز نے دو افراد کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے-

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد ازاں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے دونوں افراد کی شناخت بیبگر بشام اور انکے کزن اعجاز بلوچ کے نام سے ہوئی ہے-

بیبگر بشام بی ایس او پجار کے جونئیر جوائنٹ سیکریٹری ابوبکر بلوچ کے بھائی ہیں۔

بی ایس او نے تنظیمی رہنماء کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں جبری لاپتہ دونوں نوجوانوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے-