گوادر: پاکستانی فورسز پر حملہ، دو اہلکار ہلاک، چار زخمی

744

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فوج پر ہونے والے ایک حملے میں ابتک اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے سیاجی کے پہاڑی علاقے میں پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ پر حملہ ہوا ہے۔

حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فورسز پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا گیا جب وہ چوکیوں کی طرف جارہے تھے۔