گوادر: پاکستانی فورسز نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی امدادی کیمپ کو گھیرے میں لے لیا

1003

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالیہ بارشوں کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی کی بلوچستان بھر میں امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں ۔

گوادر سے آمد اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے جاوید کمپلیکس گوادر میں فلڈ ریلیف کیمپ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ ایک طرف گوادر شہر اور اس کے گرد و نواح کے علاقے مکمل طور پر سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں، حکومتی حکام عوام کی مدد کرنے کے بجائے امدادی اور بحالی کے کاموں میں مصروف افراد کو دھمکیاں دے کر ان کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم گوادر انتظامیہ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ گوادر کے تحصیلدار شہک منیر، ایس ایچ او محسن اور ڈی ایس پی امام یعقوب کے اس غیر قانونی اور غیر آئینی فعل کا فوری نوٹس لیا جائے، بصورت دیگر ہم اس کے خلاف گوادر شہر میں فوری کارروائی کا اعلان کریں گے۔