گوادر: بی ایل اے مجید برگیڈ کے حملے میں ملٹری انٹیلیجنس و دیگر اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات

1766

گوادر میں پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بی ایل اے مجید برگیڈ کے حملے میں ملٹری انٹیلی جنس کے ڈاکٹر عمران سمیت پاکستانی سکیورٹی فورسز کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ آج شام کو ساحلی شہر گوادر میں ہونے والے حملے ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی ہے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی تنظیم کے مجید بریگیڈ نے سرانجام دی۔

یہ رواں برس دوسرا موقع ہے کہ 2011 میں تشکیل پانے والے مجید بریگیڈ کا نام بلوچستان میں کسی بڑے حملے میں سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل 29 اور 30 جنوری 2024 کی درمیانی شب فدائی حملہ آوروں سمیت بی ایل اے کے متعدد سرمچاروں نے مچھ شہر میں تھانے پر حملہ کیا تھا۔

آج گوادر میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری بی ایل اے ترجمان نے مختصر بیان میں قبول کرلی، تاہم حملے کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گی ہے۔