کیچ: لیویز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ، دو افراد مارے گئے

564

کیچ کے علاقے تمپ میر آباد میں لیویز فورس کی فائرنگ سے دو افراد مارے گئے ہیں۔

لیویز کے مطابق تمپ میر آباد میں دو اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لیویز فورس نے چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے لیویز فورس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی جس سے عیسیٰ ولد غلام سرور سکنہ الندور بلیدہ سمیت دو افراد مارے گئے۔

لیویز کے مطابق مارے جانے والوں کی نعشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئی ہیں جہاں ایک نعش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

لیویز کے مطابق ہلاک ملزم گزشتہ ہفتے الندور میں آصف ولد بیبگر نامی ایک نوجوان کو قتل کرنے کے بعد روپوش تھا۔