کیچ سے جبری لاپتہ نوجوان بازیاب

246

جبری گمشدگی کا شکار نوجوان بازیاب ہوگیا-

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد ازاں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے لیاقت بلوچ ولد بیام گذشتہ شب بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-

لیاقت بلوچ کو گذشتہ سال نومبر میں بلیدہ میناز سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا انکی بازیابی کی تصدیق قریبی ذرائع نے کردی ہے-

‎خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کا نشانہ بننے والے چند افراد بازیاب ہوئے ہیں تو وہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مزید جبری گمشدگیوں کے اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

‎بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی نشانہ بننے والے افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق آئے دنوں جبری گمشدگیوں کے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ متعدد جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ہے-