کیچ: ساچ اسکول ایک بار پھر نذر آتش

169

ساچ اسکول گلی کیمپس ایک بار پھر نذر آتش کرکے اسکول کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے گذشتہ شب ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں پرائیویٹ اسکول ساچ گلی کیمپس کو نذر آش کردیا ہے۔ جس سے اسکول کو شدید نقصان ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے مذکورہ اسکول کی اسی کیمپس کو آگ لگانے کے علاوہ میناز میں اس اسکول کے مین کیمپس پر رات کو فائرنگ کی گئی تھی۔ گذشتہ شب پیش آنے والا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

مذکورہ اسکول کے سربراہ سماجی شخصیت حاجی برکت بلیدی نے اس واقعہ کے خلاف آج ہفتے کی شام عمائدین کا اجلاس طلب کیا ہے۔