کوئٹہ: پاکستانی فورسز نے نوجوان کو لاپتہ کردیا

245

دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے 24 سالہ نوجوان کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے رواں سال کے دو فروری کو کوئٹہ کے علاقے کلی گورا آباد مستونگ روڈ کے رہائشی اختر ولد شمس اللہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے ۔ جس کے حوالے سے ابتک کوئی معلومات نہیں مل کسی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں سے بلوچ سیاسی کارکنوں اور طلبا کی جبری گمشدگیوں کے کیسز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔ بلوچ سیاسی جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستانی خفیہ اداروں اور فورسز پر ان جبری گمشدگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے انکی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔