کوئٹہ میں گیس لیکیج سے دھماکا، خاتون 2 بچوں سمیت ہلاک

111

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکیج سے دھماکے کے نتیجے میں خاتون 2 بچوں سمیت ہلاک ہوگئی۔

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے باعث گھر میں آگ بھی لگ گئی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا۔