کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

312

دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس سروے 144 کی گشتی موبائل کو نواں کلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔

حملے میں تھانہ زرغون آباد کے پولیس اہلکار مطیع اللہ والد محمد ابراھیم گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ جیسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

واقعہ کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے ناکہ بندی کردی ہے ۔