کوئٹہ: شیعہ کانفرنس کے رہنماء حاجی رمضان پر حملہ

348

بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

حاجی رمضان قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ٹراما سنٹر منتقل کرکے آپریشن کیا گیا۔

حاجی رمضان کو تین گولیاں لگیں، ان پر حملہ ہزارہ ٹاون میں ان کے رہائش گاہ کے باہر ہوا۔