کوئٹہ: شیعہ کانفرنس کے حاجی رمضان علی چل بسے

239

شیعہ رہنما حاجی رمضان قاتلانہ حملے کے بعد دوران علاج چل بسے-

بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے، حاجی رمضان دو روز قبل بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن میں گھر کے باہر قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

قاتلانہ حملے میں حاجی رمضان کو3 گولیاں لگی تھیں جس کے بعد انہیں سول اسپتال کے ٹرامہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ منگل روز زخموں کے تاب نا لاتے ہوئے چل بسے-