کوئٹہ: ایک شخص نے خودکشی کرلی

125

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نوجوان نے اپنے ماں کے قبر پر فاتحہ پڑھ کر بعدازاں خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت شوکت علی ولد ڈاکٹر محمد رضا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاﺅن علی آباد کا رہائشی مذکورہ شخص نے اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ پڑھ کر بعدازاں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔