کندھار: خودکش دھماکہ، متعدد افراد ہلاک و زخمی

453

افغانستان کے شہر کندھار میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور 25 کے قریب زخمی ہو گئے۔

اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ کندھار میں طالبان کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ انعم اللہ سمنگانی نے دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

کندھار میرویس اسپتال ذرایع کے مطابق “کم از کم 8 ہلاکتوں اور ہمارے پاس بہت سے زخمی افراد موجود ہیں.”

اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب طالبان اہلکار کابل بینک سے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔ اب تک کسی گروپ کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔