کراچی: جبری لاپتہ دو بلوچ نوجوانوں کی لاشیں برآمد

1124

کراچی سے جبری گمشدگی کے شکار دو افراد کو ماورائے عدالت قتل کرکے لاشیں پھینک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 12 اگست 2023 کو کراچی کے علاقے لیاری سنگھولین سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار نوجوان باکسر شعیب اور زمان کو پاکستانی فورسز نے دوران حراست قتل کرکے لاشیں پھینک دی ہے۔

بی این ایم کے ادارے پانک کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں شعیب بلوچ کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پانک کا کہنا ہے کہ انہیں 17 اگست 2023 کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔ شعیب کے اہل خانہ کو آج پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے کال موصول ہوئی کہ وہ کراچی کے اسپتال سے اس کی لاش لے جائیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔