پنجاب: بلوچ طالب علم جبری لاپتہ

120

پنجاب میں زیر تعلیم بلوچ طالب علم جبری طور پر لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے رہائشی اور پنجاب کے شہر سرگودھا میں میڈیکل کالج میں پیتھالوجی لیب سائنسز کے طالبعلم خدا داد بلوچ ولد سراج احمد جبری لاپتہ کردیا گیا۔

خدا داد سراج کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بلوچ کونسل پنجاب نے اس حوالے سے کہا کہ خدا داد ولد سراج احمد کو جمعے کی شب 8:30 بجے کے قریب ایک سفید رنگ کی کار میں الرشید ہسپتال سرگودھا کے سامنے ظفر اللہ چوک سے اغواء کیا گیا۔

خدا داد سراج تربت کرکی ضلع کیچ کا رہائشی ہے وہ سرگودھا میڈیکل کالج میں پیتھالوجی لیب سائنسز کا طالب علم ہے۔

بلوچ کونسل سرگودھا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم پرامن بلوچ طلباء پر اس طرح کی غیر قانونی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھی کو فوری طور پر باحفاظت بازیاب کیا جائے-