پشین: فائرنگ کے نتیجے میں لیویز افسر ہلاک، 3 اہلکار زخمی، 15مشتبہ افراد گرفتار

286

بلوچستان کے علاقے پشین میں لیویز فورس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیویز رسالدار ہلاک، 3 سپاہی زخمی جبکہ 8سہولت کاروں سمیت 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

لیویزحکام کے مطابق پشین میں لیویز فورس اور دیگر فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیویز رسالدار حمیداللہ جبکہ جبکہ 3 لیویز اہلکار مو سیٰ، ظہور آغا اور بلال احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیویز نے واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو برآمد کرکے 8 سہولت کاروں سمیت 15مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق کارروائی چمن جیل سے فرار ہو نے والے اشتہاری ملزم دادمحمد عرف داد گل کی گرفتاری کیلئے کی گئی۔

لیویز حکام کے مطابق ملزما ن اپنی گاڑی کو چھوڑ کر قلعہ عبد اللہ کی جانب فرار ہو گئے جن کا تعاقب کیا جارہا ہے۔